1 مارچ، 2014، 11:42 PM

چین

چين میں چاقو بردار مسلح افراد نے حملے میں 27 افراد کو ہلاک کردیا

چين میں چاقو بردار مسلح افراد نے حملے میں 27 افراد کو ہلاک کردیا

مہر نیوز/ 1 مارچ / 2014 ء :چین کے شہر کونمینگ کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار مسلح افراد نے حملہ کرکے 27 افراد کو ہلاک جبکہ 100 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر کونمینگ کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 27 افراد کو ہلاک جبکہ 100 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب ہوا چاقوؤں سے مسلح افراد نے ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں پر چآقوؤں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 27 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے  پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئي مسلح افراد کو گرفتار اور بعض کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گيا ہے جبکہ حملہ آوروں کے بارے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1833807

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha